تھانہ صدر لیہ کی کارووائی، تونسہ کا رہائشی منشیات فروش
گرفتار، دو کلو سے زائد منشیات برآمد
لیہ : تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں
بدستور جاری ۔
محمد اکرام اے ایس آئی و سیکورٹی انچارج پولیس اسٹیشن صدر مع
ٹیم نے کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ، انتہائی مطلوب بدنام زمانہ
منشیات فروش و موت کا سوداگر سجاد حسین ولد کریم بخش قوم درکھان سکنہ بستی کھڈ بزدار
تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان کو رنگے ہاتھوں
گرفتار کر لیا ۔
دوران کاروائی ملزم سے چرس 2020 گرام بر آمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 506/21 بجرم 9c درج رجسٹر
کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔
ایس ایچ او تھانہ صدر قیصر حسنین کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ معاشرے کے لئے ناسور
ہیں ایسے لوگوں کی نشاندھی کر کے ایک شریف شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ ان کو کیفر کردار
تک پہنچایا جائے ۔

0 تبصرے