لاہور: این اے 133 غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

لاہور: این اے 133 غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری

 

لاہور: این اے 133 غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری

 

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں  ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے  بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے،  غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے میدان مار لیا ہے۔

 

این اے 133 لاہور کے  254 میں سے 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز پہلے نمبر پر ، جبکہ  پیپلزپارٹی کے اسلم گل دوسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک 46811ووٹ لے کر آگے، پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32313ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

این اے 133 میں ووٹنگ کی شرح کم رہی جس کے باعث نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے، بیشتر علاقوں میں ووٹرز کا جوش و خروش کم رہا اور ووٹرز کی تعداد نہایت کم رہی۔

 

نواحی علاقوں میں صورت حال نسبتاً بہتر رہی اور وہاں ٹرن آؤٹ اچھا رہنے کی توقع ہے، مریم کالونی میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے کارکنوں کا آمنا سامنا بھی ہوا، دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان  دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

 

 قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ، کئی پولنگ اسٹیشنز پر مرد، خواتین، بوڑھے اور جوان ووٹرز کا رش نظر آیا۔

 

ان 254 پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 اور سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

 

پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ میں مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹے بعد پہلا ووٹ کاسٹ ہوا۔ ٹاؤن شپ کے اس پولنگ اسٹیشن میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1550 ہے۔

 

این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

 

مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11 امیدوار اس حلقے میں میدان میں ہیں۔

 

ضمنی انتخاب میں سیکیورٹی کے لیے اس حلقے میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے  جبکہ رینجرز اہلکاروں کا  پورے دن حلقے میں گشت بھی جاری رہا۔

 

ضمنی انتخاب میں 2 ووٹر دولہا بن کر پہنچ گئے،این اے 133  میں ضمنی الیکشن میں 2 ووٹرز دولہا بن کر ووٹ ڈالنے پہنچے تھے۔

 

لاہور کے ضمنی انتخاب میں روایتی رنگ نظر نہ آئے تو 2 ووٹرز رنگ لگانے کے لیے دولہے بن کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

 

دولہا بنے ووٹرز نے پولنگ اسٹیشن پر خوب رنگ جمایا اور اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے