عوام
پر ایک اور کلہاڑا چلنے کو تیار، منی بجٹ کی تیاری مکمل، حکومت جب چاہے گی پیش
کردیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر
اسلام
آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ منی
بجٹ تیار ہو چکا ہے۔ حکومت جب کہے گی پیش کر دیں گے۔
آج
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر
اشفاق احمد نے منی بجٹ کی تیاری کا انکشاف
کیا۔
چیئرمین
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جا رہا ہے۔
جبکہ لگژری اشیاء پر مزید ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔
انہوں
نے مزید کہا کہ درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی
طرح پٹرولیم کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری کی سطح پر عائد کرنے کی تجویز ہے۔
چیئرمین
ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے یہ بھی کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس کی چھوٹ
برقرار رکھے جانے کی تجویز ہے۔

0 تبصرے