کے پی کے بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم نشست پر جے یو آئی ف
نے شکست دے دی
پشاور: بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی ایک بڑی شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔ 2018
کے عام انتخابات میں کے پی کے میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والے جماعت مجموعی
طور پر شکست کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن کی اہم سیٹ سے بھی ہاتھ
دھو بیٹھی ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور کے میئر کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام ف نے حکمران
جماعت کو گیارہ ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست سے دوچار کر دیا ہے۔
پشاور کے میئر کے انتخاب میں جے یو آئی ف کے زبیر علی خان نے 62388 ووٹ لئے
ہیں جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رضوان بنگش 50669 ووٹ لے سکے ہیں۔ جبکہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار زارک ارباب نے 45 ہزار ووٹ لئے ہیں اور تیسرے نمبر
پر آئے ہیں۔

0 تبصرے