کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو افراد موقع پر جاں بحق، ایک شدید زخمی

کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو افراد موقع پر جاں بحق، ایک شدید زخمی

 

کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو افراد موقع پر جاں بحق، ایک شدید زخمی

 

لیہ: صبح سویرے ایک اور المناک حادثہ، کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق  فقیر والی جمن شاہ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا ہے  جس کے باعث  2افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں  جبکہ  ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔


ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد آصف ولد عبد الرحمن عمر 30 سال سکنہ کھرل عظیم ، سجاد ولد ریاض عمر 26سال سکنہ پل گنجے والی کھرل عظیم کے ہوئی ہے۔


زخمی محمد عثمان ولد عبد الرحمن عمر 25 سال  چکنمبر-160سی کا رہائشی بیان کیا جا رہا ہے۔


ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کر دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے