ایوب
ایگریکلچر زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ملازمین 9 ماہ سے سراپا احتجاج
فیصل آباد(اردو
ورلڈ ویب ڈیسک
) ایوب ایگریکلچر زرعی تحقیقاتی ادارہ جھنگ روڈ فیصل آباد کے تمام ملازمین اور خاص
طور پر زرعی سائنسدان پچھلے نومہینوں سے حالیہ حکومت کے ایگری کلچرر یسرچ ٹرانسفارمیشن
پلان کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔
آج بھی انہوں نے دفاتر میں احتجاجاً تالا بندی کی
اور ریلی نکالی اور بعد ازاں جھنگ روڈ کو احتجاجاً بلاک کیا۔
ڈاکٹر خنساء خاکوانی، ڈاکٹر صدف شمیم، اکبر بٹ، خالد
سیکٹری، محمد شہزاد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہمارے ملک کا قومی
اثاثہ ہے پچھلے دس سال میں دو سو سے زائد فصلوں کے منظور شدہ اقسام متعارف کروا چکا
ہے۔ یہ ٹرانسفارمیشن پلان اس کی تباہی کے علاوہ اور کچھ نہیں۔
ڈاکٹر عزیز الرحمان نے بتایا اس وقت زرعی تحقیق کا
شعبہ بہت معیاری کارکردگی دیکھا رہا ہے۔ حکومت نے جو 9 ارب روپے کا بجٹ اس کو تباہ
کرنے کیلئے منظور کیا ہے وہ ملک میں یوریا کھاد کی کمی پر صرف کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر صدف شمیم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ ہم بھر پور احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔ اور اگر حکومت نے یہ ایکٹ پنجاب اسمبلی
میں پاس کروایا تو ہم پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔
ایپکا کے جنرل سیکرٹری اکبر بٹ نے حکومت سے اپیل
کی کہ خدارا اس پلان پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ یہ ملک میں غذائی بحران پیدا کرے گا۔
کسان اور زیادہ مسائل کا شکار ہوگا۔ اگر حکومت نے اس پلان کو نہ روکا تو ہم ملک گیر
ہڑتال کریں گے۔

0 تبصرے