اے ایس پی سرکل تونسہ کائنات اظہر خان کا تھانہ ریتڑہ کا سرپرائز وزٹ

اے ایس پی سرکل تونسہ  کائنات اظہر خان  کا تھانہ ریتڑہ کا سرپرائز وزٹ

 

اے ایس پی سرکل تونسہ  کائنات اظہر خان  کا تھانہ ریتڑہ کا سرپرائز وزٹ


ریتڑہ: اے ایس پی سرکل تونسہ  کائنات اظہر خان  نے تھانہ ریتڑہ کا سرپرائز وزٹ کیا

 تفصیلات کے مطابق  اے ایس پی سرکل تونسہ کائنات اظہر خان  نے تھانہ ریتڑہ کا سرپرائز وزٹ کیا ۔تھانہ اور حوالات تھانہ کی صفائی،پانی،بجلی کی سہولیات  کاجائزہ لیا مزید برآں وہاں پر موجود اسلحہ کی صفائی ستھرائی چیک کی اور خود اسلحہ کو کھول کرچیک کیا ہدایت کی کہ ہر تیسرے دن تمام اسلحہ کی صفائی کی جائے سرکار مال کی حفاظت(خبر گیری) کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر تھانہ کے سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین ، مظلوم اور غریب لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں اور ہر آنے والے سائل کو تھانہ میں بیٹھنے کے لیے کرسی پیش کرنے کے ساتھ ان کی فریاد کو سنتے ہوئے قانون کے مطابق ہر طرح سے ان کی مدد کریں ۔اس کے علاوہ ہر ایس ایچ او  روزانہ کی بنیاد پر ایک خاص مقررہ وقت میں تھانہ میں عوام سے ملاقات کے لیے رکھے تاکہ آپ اپنے علاقہ کے لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور اس کا سدباب کر سکیں اورمیر ٹ کی پاسداری کویقینی بنائیں۔

 مقدمات کی تفتیش ،پولیس ورکنگ اور تھانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اے ایس پی سرکل تونسہ  کائنات اظہر خان نے سختی سے ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائیں اور کرپشن کی ہرگز شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے۔

 

ترجمان پولیس

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے