ایڈووکیٹ شراب سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج کیا جا رہا ہے
علی پور : تھانہ
سٹی پولیس نے ایڈووکیٹ یاسر مستوئی کو شراب سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر
لیا ،
یاسر مستوئی
جتوئی میں شراب کی سپلائی کرنے کے بعد واپس علی پور پہنچا تو اسکو گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے
مطابق پولیس
تھانہ سٹی علی پور نے مخبر کی اطلاع پر ایڈووکیٹ یاسر مستوئی کی گاڑی سے 10 لیٹر شراب برآمد
کی گئی۔ پولیس تھانہ سٹی علی پورکو مخبر نے بتایا کہ ایڈووکیٹ یاسر مستوئی جتوئی میں 200 لیٹر سے زائد
شراب فروخت کر کے آرہا تھا۔
ایڈووکیٹ یاسر
مستوئی اور اسکے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ
یاسر مستوئی منشیات فروش ہے اس سے قبل بھی اس پر شراب کے حوالے سے مقدمات درج ہیں،
ملزم نے اپنی گاڑی پر پریس لکھوا کر پلیٹ
بھی لگا رکھی تھی۔

0 تبصرے