سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSEx) میں آج  کاروبار  کیلئے  شدید منفی دن رہا،  انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس نیچے گر گیا جس کی وجہ سے  سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج 2134 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 234 پر بند ہوا ہے۔

آج کاروباری دن میں انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 89 رہی۔

حصص بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کا کاروبار 14 ارب روپے میں طے ہوا ہے۔ 

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 332 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 418 ارب روپے رہا۔

دوسری جانب منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کے ٹریڈ سعد بن احمد کے مطابق ٹی بلز نیلامی کے بعد شرح سود مزید ایک فیصد بڑھنے کی اطلاعات کے اندازے ہیں جس سے مارکیٹ ویلیوایشن ایڈجسٹ ہو رہی ہے۔ جس کے باعث آج شدید مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے