برطانیہ کا انوکھا مقدمہ 20 سالہ لڑکی نے جیت لیا

برطانیہ کا انوکھا مقدمہ  20 سالہ لڑکی نے  جیت لیا

 

برطانیہ کا انوکھا مقدمہ  20 سالہ لڑکی نے  جیت لیا                         

 

اپنی پیدائش سے متعلق برطانیہ کی کاؤنٹی لنکن شائر کی 20 سالہ لڑکی نے اپنے ڈاکٹر کے خلاف ایک انوکھا مقدمہ جیت لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی لنکن شائر کی رہائشی 20 سالہ لڑکی ایوی ٹومبیز پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کے عارضہ اسپینا بفیڈا (SPINA BIFIDA )  میں مبتلا ہے۔ ایوی ٹومبیز نے اپنی والدہ کے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس نے حمل کے وقت اس کی والدہ  کو ایسی دوا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا  جو  ایوی ٹومبیز کو ممکنہ طور پر جسمانی  معذوری سے بچا سکتی تھی۔

ایوی ٹومبیز پیراشوٹر جمپنگ سٹار ہے، وہ گھڑسواری کی بھی ماہر ہے اور اس کے مقابلوں میں شرکت کرتی رہتی ہے۔ ایوی ٹومبیز موٹیویشنل سپیکر بھی ہے اور شہزادہ ہیری اور میگھن سے خصوصی ملاقات بھی کر چکی ہے۔

ایوی ٹومبیز مقدمہ جیتنے کے بعد لاکھوں پاؤنڈ جرمانے کی مد میںحاصل کرنے کی اہل ہو گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے