بھارت کے اعلیٰ فوجی افسر سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک،
انڈین ایئرفورس نے تصدیق کر دی
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بدھ کو تامل ناڈو کے کنور علاقے میں ہیلی کاپٹر
کے حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بدھ کو تامل ناڈو کے علاقے کنور میں ہیلی کاپٹر
کے حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں چودہ
افراد سوار تھے جب یہ کنور میں گر کر تباہ ہوگیا۔
انڈین میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سی ڈی ایس بپن راوت کوئمبٹور کے قریب سلور میں
ہندوستانی فضائیہ کے اڈے سے ویلنگٹن میں ڈیفنس اسٹاف کالج جا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش
آیا۔
انڈین میڈیا نے رپورٹ کیا ہےکہ ایم آئی سیریز کے ہیلی کاپٹر میں
ان کے علاوہ ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت، دفاعی معاون، سیکورٹی کمانڈوز اور ایک آئی
اے ایف پائلٹ سوار تھے۔
آٹھ دیگر افراد کے ساتھ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت بدھ کی صبح دہلی سے سلور کے لیے
فلائٹ میں سوار ہوئے تھے۔
جنرل بپن راوت کون تھے؟
جنرل بپن راوت ہندوستانی مسلح افواج کے پہلے افسر تھے جنہوں نے 2019 میں چیف آف
ڈیفنس اسٹاف (CDS) کا عہدہ سنبھالا
تھا۔ یہ عہدہ موجودہ دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی مسلح افواج کی تنظیم
نو کرنے کی حکومت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر نیا بنایا گیا تھا۔ .
جنرل بپن راوت کو ہندوستانی فوج کے سربراہ کی حیثیت سے ریٹائر ہونے سے صرف ایک
دن قبل سی ڈی ایس نامزد کیا گیا تھا، ہندوستانی فوج کے سربراہ کے طور وہ پوری تین سال کی مدت کے لیے برقرار رہے تھے۔
جنرل بپن راوت گورکھا رجمنٹ کے افسر تھے۔ وہ گورکھا رجمنٹ کے چوتھے افسر تھے جو
چیف آف آرمی سٹاف بنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ

0 تبصرے