کاشتکاروں کو ایک اور جھٹکا، میسی فرگوسن ٹریکٹرز کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

کاشتکاروں کو ایک اور جھٹکا، میسی فرگوسن ٹریکٹرز کی قیمتیں بڑھا دی گئیں


لاہور(ویب ڈیسک) زراعت سے وابستہ عوام کو ایک اور جھٹکا بھی دے دیا گیا۔ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے اپنے ٹریکٹرز میسی فرگوسن کی قیمتیں بڑھا کر نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔


 ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق میسی فرگوسن ٹریکٹر ماڈل ایم ایف 240 بارہ لاکھ تئیس ہزار 250 روپے، ایم ایف 350 پی کی قیمت چودہ لاکھ سات ہزار، ایم ایف 260 کی قیمت 1417500 روپے، ایم ایف 360 2WD کی قیمت چودہ لاکھ چھیانوے ہزار 250 روپے رکھی گئی ہے۔



کاشتکاروں کو ایک اور جھٹکا، میسی فرگوسن ٹریکٹرز کی قیمتیں بڑھا دی گئیں


 
اسی طرح ایم ایف 360 4WD کی قیمت بیس لاکھ اناسی ہزار روپے، ایم ایف 375-2WD اٹھارہ لاکھ سینتیس پانچ سو روپے، ایم ایف 375-4WD  کی قیمت
 تئیس لاکھ تراسی ہزار پانچ سو روپے رکھی گئی ہے۔

ایم ایف 385-2WD کی قیمت انیس لاکھ گیارہ ہزار جبکہ ایم ایف 385-4WD کی قیمت چوبیس لاکھ اٹھتر ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے یہ قیمتیں ملت ٹریکٹر کی لاہور میں ایکس فیکٹری رکھی گئی ہیں۔ 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے