پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس
کی تقریب ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقد ہوئی
مظفرگڑھ ( اردو ورلڈسپیشل) پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بار روم مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی ضلع مظفرگڑھ اور پیپلز لائرز
فورم مظفرگڑھ کے زیر
اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں سالگرہ کیک کاٹا گیا۔
اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ملک مظہر حسین پہوڑ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم اللّہ نواز علیزئی، جنرل سیکرٹری ملک
جاوید کھور، میاں حسن مغیث قریشی، ملک رفیق ابڑیند، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ، سید ساجد علی
نقوی جوائنٹ سیکرٹری، ملک عاشق چن، باصر خان سکھانی نے تقریب کے
شرکاء سے خطاب کیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی
کے عہدیداروں، پیپلز لائرز فورم کے وکلاء اور ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھٹو شہید نے غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کو سیاسی شعور دیا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اور پاکستان کا
متفقہ آئین دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں لوگوں کو روزگار فراہم کیا۔اپنے نعرے روٹی، کپڑا اور مکان پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ
مزدوروں
، غریبوں اور محروم طبقہ کو ملکیت کا نہ صرف احساس دلایا بلکہ ملکیت کا حق بھی
دیا۔

0 تبصرے