جلسہ تو ہو گا چاہے جتنی رکاوٹیں کھڑی کر لیں۔ رکاوٹیں نہ ڈالیں ورنہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کو جلسہ گاہ بنا دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو
پشاور (اردو
ورلڈ ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس کے موقع پر کل پشاور میں جلسہ
عام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں جلسہ گاہ کی تیاری کا کام جاری۔
خیبرپختونخوا کی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے مختلف رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ کچھ دیر قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جلسہ گا أئے جہاں پر کارکنوں نے انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنماؤں نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رومی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو احتجاج کیلئے کنٹینر اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والے انہیں جلسہ کرنے کیلئے سازگار ماحول بھی فراہم نہیں کر رہے بلکہ طرح کی رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
انہوں نے
کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت نے انہیں جلسہ نہ کرنے دیا تو
وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کر کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کو جلسہ گاہ میں بدل دیں گے۔
انہوں نے مزید
کہا کہ تفصیلی پریس کانفرنس 4 بجے کی جائے گی۔
مزید تفصیلات کیلئے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں

0 تبصرے