شادی کی خوشی غمی میں بدل گئی، شادی کی برات میں شامل کار کا مزدا ٹرک کے ساتھ تصادم، 4 افراد جاں بحق

شادی کی خوشی غمی میں بدل گئی،  شادی کی برات میں شامل کار کا مزدا ٹرک کے ساتھ تصادم، 4 افراد جاں بحق

 

 شادی کی خوشی غمی میں بدل گئی،  شادی کی برات میں شامل کار کا مزدا ٹرک کے ساتھ تصادم، 4 افراد جاں بحق

 

مظفرگڑھ (اردو ورلڈ ویب ڈیسک) شادی کی خوشی غمی میں بدل گئی،  شادی کی برات میں شامل کار کا مزدا ٹرک کے ساتھ تصادم

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جس سے 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

 

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے قریب مراد آباد کے پاس ٹرک مزدا  اور کار میں تیزرفتاری کی وجہ سے تصادم، کار ایک شادی کی برات میں شامل تھی۔ تیزرفتاری سے اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے مزدا ٹرک سے جا ٹکرائی۔ جس سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے.۔

یسکیو 1122 نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کیا۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔

 

جاں بحق افراد کی نعشوں کو  ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔، 3 افراد زخمی افراد کو  ریسکیو 1122 نے فوری ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی. ایچ. کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حادثہ میں جاں بحق افراد شاہ مردان عمر 25 سال، محمد عرفان عمر 18 سال، محمد وسیم عمر 18 سال، تصورعباس عمر 35 سال شامل تھے۔

جبکہ  زخمیوں میں محمد عمران عمر 25 سال، محمد کامران عمر 23 سال، محمد تنویر عمر 15 سال شامل  ہیں۔

 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس  کیا ہے ۔ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

سردار عثمان احمد خان بزدار نے حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں  نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے